نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 چائنیز، 24 بنگالی اور کچھ ہندوستانیوں کو بھی ملک بدر کیا گیا ہے۔
نگراں صوبائی وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر) حارث نواز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملک اور خاص طور پر کراچی میں غیرملکیوں کے خلاف کارروائی صرف افغانستان کے رہائشیوں کے خلاف نہیں بلکہ ان تمام غیرقانونی طور پر ملک میں رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 2 چائنیز، 24 بنگالی اور ہندوستان کے ساتھ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرقانونی افراد کو ملک سے نکالا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، شہر سے مزید 83 تارکین وطن چمن بارڈر روانہ کردیے گئے۔
شہر قائد سے گرفتار کیے جانے والے غیر قانونی مقیم تراسی تارکین وطن کو سلطان آباد حاجی کیمپ سے 2 بسوں کے ذریعے چمن بارڈ روانہ کردیا گیا۔
سلطان آباد ہولڈنگ کیمپ سے روانہ کیے جانے والا یہ پانچواں قافلہ تھا، جس میں 19 مرد، 14 خواتین اور 50 بچے شامل ہیں، جنہیں سیکیورٹی حصار میں چمن بارڈر کے لیے روانہ کیا گیا۔
کراچی ہولڈنگ کیمپ سے اب تک ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 544 تک جا پہنچی ہے۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی، ایک لاکھ 98 ہزار 500 افغانستانجاچکے
سندھ میں کسی غیرقانونی مقیم شخص کو رہنے کی اجازت نہیں، صوبائی وزیرداخلہ
غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستدائر