بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ کر دیا۔
نیپرا کی جانب سے ماہ ستمبر کے فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بجلی صارفین کے لیے ماہ ستمبر کے فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ماہ نومبر کے بلز میں وصول کیا جائے گا۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے ماہ ستمبر کے لیے ایف سی اے کی مد میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی جس پر اتھارٹی نے یکم نومبر کو سماعت اور اس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
نیپرا کا کراچی میں سولر پاور منصوبوں کے از سر نو سماعت کافیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔