اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینوں پر ظلم کے خلاف کراچی پریس کلب پر غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
غزہ مارچ کراچی پریس کلب سے گورنر ہاؤس کے لیے روانہ ہوگیا ہے، مارچ کے ذریعے فلسطینی صحافیوں اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں موجود تمام بچوں اور اساتذہ کا شکر گزار ہوں، یہ بچے آج پوری امت کے مسلمانوں کو پیغام دے رہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج قبل اول صیہونیوں کے قبضے میں ہے، یہودی سمجھتے ہیں کہ وہ گریٹراسرائیل بنائیں گے، اسرائیل اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے بچوں کو شہید کررہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا نظام تعلیم نہیں بتاتا کہ امریکا ایک دہشت گرد ریاست ہے، امریکا آج اسرائیل کو سپورٹ کررہا ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔
غزہ مارچ سب سے بڑی ریلی قرار، عرب میڈیا نے پاکستانی حکومت کو خاموشتماشائی سے تشبیہہ دیدی
شارع فیصل کراچی پر فلسطینیوں کے حق میں بڑیریلی
کراچی: اسرائیل میں ہونیوالی کارروائی سے یہودیوں کے خواب چکنا چورہوگئے، سراج الحق کا دھرنے سے خطاب
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لیے یہ مسئلہ اس لیے ہے کیونکہ بیت المقدس ان کے قبضے میں ہے، دنیا اعلان کررہی ہے دریا سے سمندر تک فلسطین کو آزاد ہونا چاہیئے، تمام ریاستیں ایک طرف اور با ضمیر انسان ایک طرف ہیں، مسلم امہ بھی اسلامی فوج سے سوال کر رہی ہے۔