بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی مصنوعی ذہانت کا نشانہ بن گئیں، اداکارہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘ سے چند تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں جس نے نہ صرف فلمی دنیا بلکہ اداکارہ کے بھی چھکے چھڑوادیے۔
وائرل تصاویر میں کترینہ کیف کو نامناسب انداز میں دکھایا گیا ہے، اداکارہ کی تصاویر کو AI ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جبکہ اصل تصویر میں بالی ووڈ اسٹار کو تولیہ میں ملبوس ہالی ووڈ اسٹنٹ وومن سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
عائزہ خان نےفلسطین کے حق میں پوسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی
سارہ علی خان نے شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
’او مائی گاڈ میکسی‘ ، تاریخی اننگز نے دل جیت لیے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3′ کے ایک سین سے کترینہ کیف کی ان تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔
اس سے قبل تامل فلموں کی نامور اور خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کو بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون کو نامناسب لباس میں لِفٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایڈٹ کرکے فلم ’پشپا‘ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے تبدیل کیا گیا تھا۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول بھی ہیں۔
رشمیکا مندانا کی اس جعلی ویڈیو نے اداکارہ کو کافی خوفزدہ کردیا تھا۔
بھارتی اداکار امیتابھ بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز نے اداکارہ کی جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم کسی کارروائی سے قبل ہی اب کترینہ کیف کی نامناسب تصاویر کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔