Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2023 10:05am

سارہ علی خان نے شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Welcome

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، قیاس آرائیوں کا آغازسارہ اور کرکٹرکو ڈنر پر مبینہ ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد ہوا تھا۔

سارہ ’کافی ود کرن‘ کے سیٹ پر آنے والی قسط کی ریکارڈنگ کے لیے آئی تھیں جہاں انہوں نے ڈیٹنگ کی افواہوں سے متعلق حقیقت بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کی۔

حال ہی میں ٹاک شو کی آنے والی قسط کا ایک پرومو ویڈیو جاری کیا گیا تھا، جس میں سارہ اور اننیا پانڈے شامل ہیں۔

کلپ میں سارہ اپنے اور شبمن کے تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہتی نظر آرہی ہیں، ’آپ کو غلط سارہ مل گئی ہے، دوستو۔ ساری کی ساری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ شبمن کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو ڈیٹ کر رہے ہیں، جو اکثر ورلڈ کپ کے جاری میچوں میں کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں۔

اس سے قبل جب سارہ سے کرکٹر سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کے لیے پروفیشن کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ان سے شادی کرنے والے شخص کو ذہنی اور فکری طور پر اں سے میل کھانا چاہئیے۔

Read Comments