Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2023 09:40am

ملک میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے ملک میں آج کی موسمی صورتحال سے متعلق پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں موسم ابر آلود رہے گا جہاں شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں بھی آج مطلع ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے جب کہ چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور ژوب سمیت دیگر شہروں میں برسات کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی، خیبرپختونخوا میں بھی بارش وبرفباری کے پیش نظر مراسلہ جاری

ژوب : دو صوبوں کو ملانے والی شاہراہ بند، مسافروں کو مشکلات کاسامنا

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ، قلات میں 7، گوادر اور جیونی میں 19 اور نوکنڈٰی میں 16 سینٹی گریڈٰ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments