Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2023 09:25am

عائزہ خان نےفلسطین کے حق میں پوسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جاری کشیدگی پرپاکستان کی ناموراداکارہ عائزہ خان کو خاموش رہنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا، اداکارہ نے صارفین کی اس تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف بتایا ہے۔

اداکارہ نے ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ان سے سوال کیا جارہا ہے کہ وہ اسرائیل کی مذمت میں کیوں پوسٹ نہیں کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ، ’کیونکہ میں جانتی ہوں کہ روزانہ دُعا کرناروزانہ پوسٹ کرنے سے زیادہ طاقتور ہے‘۔

عائزہ خان نے لکھا کہ برائے مہربانی دنیا کے لیے زیادہ سے زیادہ دعا کریں اور اس پلیٹ فارم پر انگلیاں اٹھانے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے سے گریز کریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ہم سب کے بچے اور پیارے بھی ہیں، اور ہم سب درد کو محسوس بھی کر سکتے ہیں۔ ہم تصور نہیں کر سکتے کہ یہ ان کے لئے کتنا تکلیف دہ ہے، لیکن میں اللہ پر ایمان رکھتی ہوں، اور بہت جلد، اللہ انصاف لائیں گے، آمین‘۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم نے سب ہی کو مشتعل کردیا ہے، عائزہ خان کی جانب اسرائیل کے خلاف کسی قسم کی کوئی مذمت سامنے نہیں آئی تھی جس پر صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

اُشنا شاہ، ماہرہ خان، حنا بیات، میشی خان، ارمینا رانا خان سمیت پاکستان کے دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسرائیل کی شدید مذمت کی تھی۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں عائزہ خان کا شمار بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کی۔

مزید پڑھیں:

’کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں ہے؟‘

آپ کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ بہت اچھا تھا، بھارتی عاطف اسلم پر برس پڑے

’نتائج جاننے کے باوجود فلسطین کے لیے بات کی‘، سونم کپور چھا گئیں

’میرے پاس تم ہو‘، ’محبت تم سے نفرت ہے‘ اور ’چپکے چپکے‘ اداکارہ کے مقبول ڈرامے ہیں۔

وہاج علی کے ساتھ عائزہ کا آن ائر ڈرامہ سیریل ’میں‘ بھی صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Read Comments