ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی اپنی بیمار والدہ کے لئے سرکاری اسپتال کا 9 لاکھ روپے کا بیڈ گھر لے گئے، تاہم انہوں نے اس کی تردید کی ہے۔
سوات کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی مبینہ طور پر سرکاری اسپتال کا بیڈ اپنی بیمار والدہ کیلئے گھر لے گئے ہیں، اور اسپتال میں بیڈ نہ ہونے کے باعث غریب مریض رل رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری بیڈ سیدو شریف اسپتال میں رکھا گیا تھا، اور اس کی قیمت 9 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی نے ”آج نیوز“ سے خصوصی بات کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ میں نے کوئی بیڈ گھر منتقل نہیں کیا۔
ڈی سی سوات کا کہنا تھا کہ مجھے سرکاری بیڈ کی ضرورت نہیں ہے، اور اگر کسی کی والدہ بیمار ہے تو بیڈ منتقل کرنا کوئی بری بات نہیں۔