یف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پاسپورٹ پر لیبیا سے پاکستان آنے والے 15 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 15 ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے دوسرے شہریوں کے پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے لیبیا سے پاکستان پہنچے تھے جنہیں ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ لیبیا سے غیر قانونی طریقے سے ملک آنے والے تمام 15 ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے والا 18 سالہ بھارتی باشندہ گرفتار
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکورہ پاسپورٹس فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرکے ایجنٹ سے حاصل کیے جب کہ ملزمان کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔