Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2023 11:35am

کوہلی کا سستی پروازمیں سفر، ساتھی مسافر حیران رہ گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے سچن ٹنڈولکر کے عالمی ریکارڈ کی برابری کے بعد خبروں میں خاصے ’اِن‘ ہیں۔

کوہلی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ون ڈے کرکٹ میں اپنی 49 ویں سنچری بنائی۔ یہ اُن کی 35 ویں سالگرہ والا روز تھا۔

پیر کے روز کوہلی ایک بار پھر سرخیوں میں آئے جب انہیں ڈومیسٹک فلائٹ میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی موجودگی نے ساتھی مسافروں کو ایک پُرجوش جنون میں مبتلاکردیا۔

سابق بھارتی کپتان کے پاس بیٹھے مسافروں نے ماسک کے باوجود کوہلی کو پہچان لیا اور پرواز کے اندر تصاویر اور ویڈیوز لینا شروع کردیں۔

ویرات کوہلی نے انڈیگو کی پرواز میں سفر کیا۔

ویڈیو سوشل میٖڈیا پر وائرل ہے جہاں صارفین اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کرنے والے کوہلی کا کہنا ہے کہ ، ’لوگ موازنہ پسند کرتے ہیں ۔ میں کبھی بھی ان کی طرح اچھا نہیں بن سکتا۔ وہ بیٹنگ میں کمال رکھتے ہیں‘۔

کوہلی کی ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز ہبھارت کے 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز کا مرکز تھی لیکن روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں آٹھ میچز کھیل کر تمام میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

Read Comments