نواحی علاقے گورکھ پور میں مشکوک بیگ کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور اسکواڈ نے بیگ کو تحویل میں لےلیا، جس میں طاقتور دھماکا خیز مواد والی ڈیوائس بھی موجود تھی۔
اڈیالہ جیل روڈ پر راولپنڈی کے نواحی علاقے گورکھ پور سے مشکوک بیگ برآمد ہوا، جس کی اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی گئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور مشکوک بیگ کو سرچنگ کے بعد کلیئر کردیا گیا، اور بتایا گیا کہ بیگ میں کمپیوٹر ہارڈ ڈسک اور کچھ تاریں موجود تھیں۔
تاہم بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ اڈیالہ روڈ گورکھ پور سے ملنے والے مشکوک بیگ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، بیگ میں مشکوک الیکٹرانک ڈیوائس برآمد کی گئی، جسے اسکوارڈ لے کر روانہ ہوگیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ڈیوائس میں انتہائی طاقتوردھماکاخیزمواد تھا، ڈیوائس میں 1500گرام سے زائد دھماکاخیزمواد موجود تھا، تاہم ماہرین نے ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا ہے۔