کوٹ ادو، قلات اور دیربالا میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق، 15 زخمی ہوگئے۔
کوٹ ادو میں تیز رفتار مسافر بس نے بے قابو ہو کر گدھا گاڑی کو ٹکرماری دی، حادثے میں 5 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
حادثے کا شکار افراد مزدوری کیلئے کوٹ ادو سے سنانواں جارہے تھے، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
دوسری طرف بلوچستان کے شہر قلات میں قومی شاہراہ پر منگچر کے مقام پر مسافر کوچ اور جیپ میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔ حادثے کا شکار مسافر کوچ کوٸٹہ سے قلات جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :
ڈیرہ غازی خان اور دیپالپور میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق،17 زخمی
کوئٹہ: دو ٹریفک حادثات میں 6 افراد چل بسے، 5 زخمی
بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم، 288 افراد ہلاک، 900 زخمی
ادھر خیبرپختونخوا کے علاقے دیربالا میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا۔