Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 11:39am

الیکشن کے دوران عمران خان کے جیل میں رہنے پر تبصرے سے امریکہ کا انکار

عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد امریکا کا کہنا ہے کہ اس کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔

الیکشن قریب آنے کے باوجود عمران خان کے جیل میں ہونے سے متعلق سوال پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں ہم کوئی اندازہ نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈونلڈ بلوم چیف الیکشن کمشنر سے کیوں ملے؟ پاکستان میں امریکی سفیر کیملاقاتوں پر واشنگٹن کی وضاحت

اُمید ہے پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن ہونگے، امریکیسفیر

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ انتخابات پاکستانی عوام کے فائدے کے لئے ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے کوئی موقف اختیار نہیں کرتا اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی حمایت کرتا ہے۔

Read Comments