Aaj Logo

شائع 06 نومبر 2023 10:54pm

انضمام الحق کا استعفیٰ: پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں اہم موڑ آگیا

مفادات کے ٹکراؤ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں اہم موڑ آگیا، کمیٹی کی جانب سے انضمام الحق اور ایجنٹ طلحہ رحمانی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

مفادات کے ٹکراؤ کے معاملے پر پی سی بی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔

اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس، آڈٹ اور لیگل ڈیپارٹمنٹ معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، کمیٹی ضرورت پڑنے پر انضمام الحق اور پلئیرز ایجنٹ طلحہ رحمانی کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کرسکتی ہے۔

کمیٹی انضمام الحق اور یازو کمپنی کے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد مفادات کا ٹکراؤ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی اور سفارشات پر مبنی مکمل اپنی رپورٹ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بھجوائے گی۔

مزید پڑھیں

انضمام الحق کا استعفیٰ: پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری رپورٹ 6نومبر تک آنے کا امکان

پی سی بی نے انضمام کیخلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیلدے دی

بابر اعظم کی پرسنل واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے کی وجہ سامنےآگئی

Read Comments