Aaj Logo

شائع 06 نومبر 2023 09:26pm

سونے کی خوردبرد میں ملوث ملزم سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

سپریم کورٹ نے 652 گرام سونے کی خوردبرد میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہ پولیس نے ملزم محمد جمیل کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 652 گرام سونے کی خورد برد میں ملوث جمیل نامی ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ سونے کی مالیت ایک کروڑ سے زیادہ بنتی ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ملزم سونے کا کاریگر ہے جس کے شواہد موجود ہیں، ملزم پر سونا غائب کرنے کا الزام سگے بھائی نے لگایا، گواہوں کے بیانات ہیں کہ ملزم کو سونا دیا گیا، یہ کسی صورت ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس نہیں بنتا۔

مدعی محمد سلیم نے اپنے بھائی جمیل کے خلاف سونا غائب کرنے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

مزید پڑھیں

جسٹس طارق مسعود نے سائفر تحقیقات کیلئے اپیلیں سننے سے معذرتکرلی

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر جسٹس طارق مسعود نےقانونی رائےدیدی

بعدازاں پولیس نے جمیل کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

Read Comments