مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہناہے کہ الیکشن ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہے، نواز شریف نے واپسی آنا ہی تھا، الیکشن میں سب کو حصہ لینے کا حق ہونا چاہیے، بیلٹ پیپر پر تمام جماعتوں کے نشان ہونے چاہئیں۔
لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہے، کیا نوازشریف نے ساری زندگی جلاوطنی کاٹنی ہے؟، وہ بیماری کی وجہ سے گئے تھے، انہوں واپس آنا ہی تھا، ہم سب نے قید کاٹی ہے، اس میں کوئی ایسی بات نہیں، ہم کسی کو جیل بھیجنے والے نہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ الیکشن میں سب کو حصہ لینے کا حق ہونا چاہیے، اور بیلٹ پر تمام جماعتوں کے نشان ہونے چاہیے، الیکشن سب نے ہی لڑنا ہے، سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، آج صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سیاسی معاملات زیرغور آئے۔