مشرقی وسطی میں جاری کشیدگی کے پیش نظراسرائیل نے فلسطینی تعمیراتی کارکنوں کو نکال کر بھارت سے مزدور منگوا لیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے تعمیراتی شعبے کا کہنا ہے کہ اس نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ کمپنیوں کو بھارت سے ایک لاکھ مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دے۔
تعمیراتی شعبے کا کہنا ہے کہ بھارتی مزدور 90 ہزار فلسطینیوں کی جگہ لے سکیں، جو جنگ کے آغاز ہونے کے بعد سے ان کا ورک پرمٹ ختم ہوگیا ہے.
واضح رہے کہ حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری کو ایک ماہ مکمل ہوگیا، شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار سے ذائد ہوچکی ہے۔