Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 نومبر 2023 11:37am

بھارتی کسان فصلوں کی باقیات جلانے پر اڑ گئے، سرکاری افسر سے بھی آگ لگوادی

بھارتی پنجاب میں کسانوں نے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ ترک کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلنے سے بھارت اور پاکستان میں سموگ پیدا ہو رہی ہے۔ تاہم بھارتی کسان نہ صرف ضد پر تلے ہیں بلکہ انہوں نے ایکسرکاری افسر کو بھی فصلوں کا ڈھیر جلانے پر مجبور کیا جس پر کرنے والے کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اکتوبر اور نومبر میں دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے پیچھےبھارتی پنجاب اور ہریانہ میں دھان کے بھوسے کو جلانا ایک بڑی وجہ ہے۔

اتوار 5 نومبر کوبھارتی پنجاب میں کھیتوں میں آگ لگنے کے 3 ہزار 230 واقعات رپورٹ ہوئے، جو اس سیزن میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں، ریاست کے بڑے حصوں میں ہوا کا معیار ’خراب‘ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حالیہ واقعہ میں کسانوں نے ایک سرکاری افسر کو بھوسے کے ڈھیر کو آگ لگانے پر مجبور کیا جس کی وزیر اعلیٰ نے مذمت کی ۔ پولیس نے کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خدشات کی وجہ سے کسان بھوسہ جلانا بند کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ کسانوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس کوئی متبادل نہیں اور سبسڈی اور دیگر اقدامات کے باوجود، وہ اگلی فصل کی تیاری کے دوران وقت اور مالی رکاوٹوں سے نبردآزما ہیں۔

بھٹنڈہ میں کچھ کسانوں نے ایک سرکاری اہلکار کو روکا تھا جو کھیتوں میں آگ لگنے سے روکنے والی ٹیم کا حصہ تھا اور اسے بھوسے کا ڈھیرجلانے پر مجبورکیا۔

وزیر اعلی بھگونت مان نے ایکس ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کسانوں کی اس کارروائی کی مذمت کی اور واقعے کو ”ناقابل برداشت“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اہلکار کسانوں سے دھان کے بھوسے کو نہ جلانے کا کہنے کے لیے کھیتوں میں گیا تھا لیکن اسے بھوسہ جلانے پر مجبور کیا گیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اہلکار کا ہاتھ دو کسانوں نے پکڑ رکھا ہے اور اسے ماچس سے بھوسے کو آگ لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

بٹھنڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گلنیت سنگھ کھرانہ کے مطابق واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان کی گرفتاری کی تلاش جارہی ہے۔

پنجاب ریموٹ سینسنگ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سیزن میں اب تک پنجاب میں بھوسہ جلانے کے 3230 تازہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر میں کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات اس موسم میں بھوسہ جلانے کے کل واقعات کا 56 فیصد ہیں۔

Read Comments