اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی جنگی جنون اور اسرائیلی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسرائیلی وزیر کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی اسرائیل کی سفاکانہ ذہنیت اور جنگی جنون کا عکاس ہے، اسرائیل طاقت کے اسی نشے میں غزہ پر اندھا دھند بمباری کر رہا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ لاکھوں فلسطینی شہری بالخصوص معصوم بچے، خواتین اور بزرگ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں، عالمی طاقتوں کو اسرائیل کے پاگل پن اور جنگی جنون کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔
’غزہ پر نیوکلئیر حملے کا امکان‘، ایران کی امریکا کو سختوارننگ
غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی: شہبازشریف کی شدیدمذمت