سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور کرلیے گئے ہیں جبکہ منصوبے کامیابی سے پاکستان کے مختلف صوبوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں جاری ہیں۔
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بحالی کے لیے 3 ارب ڈالر کی لاگت کے 21 ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی سے منظوری دی ہے جن پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔
پاکستان میں گزشتہ سال کے دوران بالخصوص بلوچستان اور سندھ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بدترین تباہی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 33 ملین افراد متاثر ہوئے جبکہ 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان بھی ہوا، جینیوا کنونشن میں پاکستان کو 10 ارب ڈالرز امداد کے وعدے ہوئے۔
حکومت نے جامع فور آر ایف فریم ورک وضع کیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، ترقیاتی شراکت داروں، عطیہ دہندگان، بین الاقوامی اور قومی این جی اوز اور تعلیمی اور نجی شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور شرکت کے انتظامات تجویز کیے گئے تھے۔
بلوچستان: قرض میں ڈوبے سیلاب متاثرین رقم لیکر بیٹیوں کی شادیاں کرنےلگے
مختلف شہروں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، درجنوں مکاناتتباہ
اعلامیے کے مطابق منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کام کررہی ہے۔