Aaj Logo

شائع 04 نومبر 2023 02:48pm

پولیس نے نور اللہ ترین کی 10 مقدمات میں گرفتاری ظاہر کردی

انسدادد ہشتگردی عدالت میں پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سندھ کے صدر نوراللہ ترین کی 10مقدمات میں گرفتاری ظاہر کردی ہے۔

کیس کے تفتیشی افسران نے متعلقہ عدالتوں سے اجازت حاصل کرلی ہے، ان کے خلاف گلشن معمار، سھراب گوٹھ، سچل تھانہ، آرٹلری میدان تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ نوراللہ ترین کے خلاف درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، گذشتہ ماہ محکمہ داخلہ نے ایم پی او تحت نظر بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

Read Comments