عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت پر فریقین کو ایک ساتھ دلائل دینے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سول جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل شیر افضل مروت کی جگہ ان کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے شیرافضل مروت کی عدم حاضری پر اعتراض بھی اٹھایا جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ شیر افضل مروت بیرون ملک ہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
پراسیکیوٹر نے غیرشرعی نکاح سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے عدالت میںجمع کروا دیے
اٹک جیل انتظامیہ کی معذرت، اسلام آباد پولیس کی گاڑیاں عمران خان کولیے بغیر واپس روانہ
پی ٹی آئی معاون وکیل نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔