نیپال میں گزشتہ رات آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے میں 128افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ نیپالی حکام کے مطابق 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
شدید زلزلے کے بعد مقامی افراد کو رات کے اندھیرے میں ملبے میں دب جانے والوں کو نکال رہے ہیں تاکہ ان کی جانیں بچائی جاسکیں۔
زلزلے کے جھٹکے 500 کلومیٹر سے زیادہ دور نئی دہلی تک بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
رکوم ڈسٹرک چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ہری پرساد پنت نے کہا کہ 36 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے زلزلے سے ہونے والے خوفناک جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیپال میں زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرا دکھ ہوا، بھارت نیپال کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہرمکن مدد کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ان کی ہمدردیاں جابحق ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگوں ہیں۔