پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پی پی 163 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں فیاض بھٹی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ان کی سوچ تھی کہ شاید پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی خلش کو کم کرنے کے بجائے پارٹی اب بھی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
فیاض بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بیانیے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، اس لیے میں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔
وفاق کے بعد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کو بڑاجھٹکا
پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک سرفراز کھو کھر نے پارٹی کو خیر آباد کہہدیا
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سلیم گل 5 ماہ بعد منظرعام پر، پارٹی چھوڑنےکااعلان