مفادات کا ٹکراؤ اور مستعفی چیف سلیکٹر انضمام الحق کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری رپورٹ تاخیر کے بعد 6 نومبر تک آنے کا امکان ہے۔
پی سی بی ہیڈکوارٹرز لاہور میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے اور مفادات کے ٹکراو کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔
تحقیقات میں سست روی اور ہفتہ وار چھٹیوں کی بنا پر کمیٹی کی رپورٹ 6 نومبر تک نہیں آ سکے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں شامل لیگل برانچ کے آفیشلز دستاویزات کا جائزہ لے رہے ہیں، کمیٹی ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد دوبارہ تحقیقات کا آغاز کرے گی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں انضمام الحق کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
پی سی بی نے انضمام کیخلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیلدے دی
ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، ذکا اشرف نے ذمہ دار نجم سیٹھی کو قراردیدیا