Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 10:09pm

یورپ میں سمندری طوفان: تیز ہوائیں اور بارشیں، 2 افراد ہلاک، فرانس میں 12 لاکھ گھر بجلی سے محروم

سمندری طوفان ”سیاران“ نے شمال مغربی یورپ میں تیز ہواؤں اور تیز بارشوں کے ساتھ تباہی مچا دی۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق فرانس کے شہر پیرس کے شمال مشرق میں درخت گرنے سے ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ 1.2 ملین (12 لاکھ ) فرانسیسی گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے۔

پہاڑی جزیرہ نما برٹنی کے شہر فنسٹر میں حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور 207 کلومیٹر فی گھنٹہ (129 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نکلنے سے گریز کریں جس کی وجہ سے ساحل سے 20 میٹر (66 فٹ) اونچی لہریں اٹھنے کی اطلاعات ہیں۔

اسپین میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں اسکولوں میں پڑھائی متاثر ہوئی، ہوائی اڈوں اور ٹرینوں کی سروس معطل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

سمندری طوفان کے ٹکرانے سے امریکا میں شدید تباہی

لیبیا: سمندری طوفان کی تباہی، اموات11 ہزار سے تجاوز کرگئیں

تائیوان میں سمندری طوفان کوئینو کی تباہی

اسکائی نیوز نے طوفان سیاران کی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ 104 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ انگلینڈ میں کم دباؤ کا ایک صدی پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ متاثرہ علاقوں میں کچھ اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔

Read Comments