سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 40 ہزار طلباء متاثر ہوئے ہیں، 4 گھنٹے پہلے پیپر لیک ہوا ہے جبکہ سینٹر 3 گھنٹے پہلے پہنچانا شروع ہوتا ہے، پہلے انکوائری جو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے کی تھی، اس میں معاملے کو کلئیر ہوا تھا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ مکمل تحقیق ہوئی اور معاملہ کابینہ کے سامنے گیا، ہمارے سامنے ساری رپورٹس ہیں ، اگر کچھ غلط ہوا ہے تو اسے ٹھیک بھی ہونا چاہیئے۔
پی ایم ڈی سی نے بھی دوبارہ ٹیسٹ کی حمایت کردی، وکیل پی ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ 2 موبایل فون کا فرانزک ہوا ہے جس سے ثابت ہوا کہ پیپر لیک ہوا ہے۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا جبکہ ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی اور صوبائی کابینہ نے پی ایم ڈی سی کو کہا کہ دوبارہ ٹیسٹ ہوگا۔
پشاور ہائیکورٹ کا 6 ہفتوں میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرانے کاحکم
انکوائری کمیٹی کی ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کرانے کیسفارش
ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف پشاور میں طلبا اور والدین کااحتجاج
درخواست گزار کے وکیل نے اپنی درخواست میں کہا کہ ٹیسٹ کی تاریخ 19 نومبر کے بجائے 2 ماہ آگے بڑھائی جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ اس طرح کی درخواست متعلقہ اتھاڑتی سے کریں۔