چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل کے اندر راولپنڈی پولیس نے 9 مئی واقعات کی پوچھ گچھ کی اور بیان قلمبند کیا۔
راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، اور چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تفتیش کی۔
جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے چئیرمین تحریک انصاف کا بیان بھی قلمبند کرلیا، اس دوران پی ٹی آئی کے وکلا بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔
جیل حکام نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 45 منٹ جیل کے اندر موجود رہی، ٹیم میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم، ایس پی پوٹھوار وقاص خان، ڈی ایس پی ملک اللہ یار،انسپکٹر اویس اور سب انسپکٹرطیب بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد اور قصور پولیس نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کا الزام ہے۔ اور ان واقعات سے متعلق عمران خان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔