اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ جب معاہدہ ہوا تو آصف علی زرداری پارک لین کے ڈائریکٹرنہیں رہے تھے۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی نوٹس جاری کرتے ہیں، باقی بعد میں بتادیں۔
احتساب عدا؛ت نے آصف زرداری سمیت جن 19 ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے ان میں محمد اقبال،یونس قدوائی، اقبال خان نوری ، حسین لوائی ،عبدالغنی مجید، انورمجید، ایم فاروق عبداللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔
عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ سندھ سے الیکشن لڑ کر دکھائیں: آصف زرداری
جن گھروں میں مائیں، بہنیں ہوں وہ ایسی زبان استعمال نہیں کرتے: آصف زرداری
کوئی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا: آصف زرداری