جنوبی افریقا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
پونے میں کھیلے جارہے میچ میں آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ایک بار پھر مخالف ٹیم کی جم کر دھلائی کردی، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔
جنوبی افریقا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹوں پر357 رنز بنائے، وینڈر ڈوسین 133 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈی کوک نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔
ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ہینرک کلاسن7 گیندوں پر 15 اور مارکرم 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پوری اننگز میں 15 چھکے مارے جس کے بعد افریقی ٹیم نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا، ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کے بولر گلین فلپس کو زوردار چھکا لگا کر یہ کارنامہ سرانجام دیا، یہ جنوبی افریقہ کا رواں ورلڈ کپ میں 77 واں چھکا تھا۔
جنوبی افریقا مینز ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم رواں ورلڈکپ کے 7 میچز میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگاچکی ہے جوکہ ایک ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔
ورلڈ کپ: بھارت نے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو مشکل میں ڈالدیا
ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا، 229 رنز سےشکست
ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ: نیدرلینڈز کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو 38رنز سے شکست
اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 2019 کے پورے ورلڈ کپ میں 76 چھکے لگائے تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے ابھی رواں ورلڈ کپ کے 2 گروپ میچز باقی ہیں۔