پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لطیف نیازی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور سے اعلان لاتعلقی اور 9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی کوئی بے نامی جائیداد میرے نام پر نہیں ہے، ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے ہر ممکن تعاون بھی کریں گے۔
لطیف نیازی کا کہنا تھا کہ میرا پورا خاندان پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے، میں افغانی نہیں پاکستانی شہری ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشورے کے بعد دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا، 9 مئی کے بعد سے میرا علی امین گنڈاپور سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
علاوہ ازیں فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں ملوث تحریک انصاف کے 4 مفرور رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد حسین نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے چاروں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری بھی قرار دیا ہے۔
عدالت نے حکم جاری کیا کہ صدر ویسٹ پنجاب فیض اللہ کموکا اور بھائی کلیم کی جائیداد ضبط کی جائے، ٹکٹ ہولڈر اسد معظم اور سابق ایم پی اے حبقوق گل کی جائیداد بھی ضبط کرکے اس کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔
علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر چھاپہ، بھاری مقدار میں سیلابمتاثرین کا سامان برآمد
پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک سرفراز کھو کھر نے پارٹی کو خیر آباد کہہدیا
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سلیم گل 5 ماہ بعد منظرعام پر، پارٹی چھوڑنےکااعلان