Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2023 04:00pm

ایرانی سپریم لیڈر کا مسلم ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کا مطالبہ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل سے تیل اور خوراک کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے مسلم ریاستوں سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کی اپیل اس لیے کی تاکہ غزہ پر جاری بمباری کو روکنے میں مدد مل سکے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری انسانی تباہی کے ذمہ دار مغرب ممالک ہیں، برطانیہ سمیت فرانس، اٹلی اور امریکا میں کئی نے احتجاج کرکے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مغرب ممالک اسرائیل کے حملے کا جواز پیش نہیں کر سکتے، البتہ عالم اسلام کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صرف صیہونی حکومت ہی نہیں بلکہ امریکا، فرانس اور برطانیہ بھی برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں، آیت اللہ خامنہای

ایران کا شام اور سعودی عرب سے رابطہ، اسرائیلی حملہ مسلم امہ کو متحدکر دے گا؟

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں نے اپنے صبر سے عوام کے ضمیر کو جگا دیا ہے۔

Read Comments