پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن ایندھن کی بہتر فراہمی کی وجہ سے 90 فیصد بحال ہوگیا ہے۔
ترجمان قومی ائیر لائنز کے مطابق گزشتہ روز بھی 51 پروازوں کے ذریعے مسافروں کی آمد و روانگی کو یقینی بنایا گیا تھا۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ اب قومی ائیر لائنز کا اندرون اور بیرون ملک آپریشن 90 فیصد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے، پروازیں معمول پر آنے کیلئےچند روز درکار
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی تھی جب کہ چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی ہے۔