مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
اوگرا نے ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 96 پیسے کمی کردی، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 260 روپے 98 پیسے سے کم ہوکر 251 روپے 3 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے 47 پیسے سستا ہوگیا۔
اوگرا نے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 962 روپے 17پیسے مقرر کردی جبکہ اکتوبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے 64 پیسے تھی۔
ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 10 روپے کااضافہ
ایل پی جی ڈیلرز کا 31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کااعلان
ڈیلرز کو اوگرا آفس کے سامنے احتجاج مہنگا پڑ گیا، ایل پی جی 10 روپےمہنگی