جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو پیشی کا سمن جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد عمر کو 5 مقدمات میں یکم نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو ایک ہی روز مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کو جاری کیے گئے سمن میں یکم نومبر کو سہ پہر 4 بجے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔
اسد عمر کو 5 ایف آئی آرز کی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڑ، گلبرگ، شادمان اور ریس کورس میں 5 مقدمات درج ہیں۔
اسد عمر کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اس کیسز میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گرفتاری سے بچنے کے لئے شاہ محمود، اسد عمر کا گاڑی سے اترنے سےگریز
اشتعال انگیرتقاریر: فواد چوہدری اور شاہ محمود کی عدم پیشی پرسماعت میںوقفہ
توہین الیکشن کمیشن کیس: اسد عمر کی چند روز میں جواب جمع کرانے کی یقیندہانی