Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2023 02:16pm

جلاؤ گھیراؤ کیس: خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا، اور پولیس نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Read Comments