پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری میں آج زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء میں 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 51 ہزار 600 سے تجاوز کر گیا تھا۔
کاروبار کے درمیان مارکیٹ میں زبردست تیزی جاری ہوئی اور اس دوران 100 انڈیکس 1.04 فیصد اضافے سے 52 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا تاہم چند منٹوں بعد ہی 100 پوائنٹس سے زائد گر پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک بار پھر 52 ہزار سے نیچے آگیا۔
آج 100 انڈیکس مجموعی طور پر اب تک 455 پوائنٹس بڑھا جو اس وقت 51 ہزار 938 پر ہے جب کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 51 ہزار 812 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 6 پیسے مہنگا ہو کر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے ایک پیسے میں جاری ہے۔