پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا معروف فلم ڈائریکٹر و رائٹر حسن عسکری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعلی محسن نقوی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ حسن عسکری کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے بے شمار سپرہٹ فلمیں تخلیق کیں، 1975 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’وحشی جٹ‘ نے جہاں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی تھی ۔
حسن عسکری کی اہم فلموں میں تیرے پیار میں، عبد اللہ دی گریٹ، جنت کی تلاش، دل کسی کا دوست نہیں، اچھا شوکر والا، شیر دل، میلہ، دوریاں، تلاش، اک دوجے کیلیے، طوفان، جٹ دا کھڑاک، ہیرا اور خون پسینہ شامل ہیں۔