سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکس ائیر 2023 کیلئے سیکشن سیون ای میں 50 فیصد ڈیمڈ انکم ٹیکس ادائیگی کے ساتھ حکمِ امتناع جاری کردیا ہے۔
فنانس ایکٹ 2022 سیکشن سیون ای کے مطابق ہر پاکستانی شہری کیلئے ملک میں موجود ایک سے زائد غیرمنقولہ جائیداد پر ڈیمڈ انکم ٹیکس ادا کرنا لازمی ہے، ایک جائیداد پر چھوٹ دی گئی ہے۔
کُل ڈھائی کروڑ مالیت سے زائد کی دیگر جائیدادوں پر انکی فیئرمارکیٹ ویلیو کا 20 فیصد، ڈیمڈ انکم تصور کیا جائے گا، جس کا 5 فیصد ایف بی آر بطور ڈیمڈ انکم ٹیکس وصول کرنے کا مجاز ہے۔
اگست میں لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار میں لائے گئے کیسز پر ڈیمڈ انکم ٹیکس وصولی معطل کردی تھی۔
سیکشن سیون ای ٹیکس ائیر 2022 کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ اب سندھ ہائیکورٹ نے بھی ٹیکس ائیر 2023 کیلئے 50 فیصد ڈیمڈ انکم ٹیکس ادائیگی یقینی بناتے ہوئے سیکشن سیون ای پر حکمِ امتناع جاری کردیا ہے، تاہم مسئلہ یہ ہے کہ ایف بی آر پورٹل نصف ادائیگی ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔