بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر کی عدالت کی طرف سے اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت پانے والے آٹھ سابق بحریہ اہلکاروں کی رہائی کے لئے ”ہر ممکن کوشش“ کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے شنکر نے سزائے موت پانے والے سابق بحریہ اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا ہے کہ حکومت ان کے معاملے کو ”سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے“۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگست 2022 میں دوحہ میں ان آٹھ افسران کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں وہ کپتان بھی شامل تھے جو کبھی جنگی جہازوں کی کمان کرتے تھے۔
وزیر خارجہ جے شنکر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ ان بھارتیوں کے ’خاندانوں کے تحفطات اور تکلیف‘ سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ’حکومت ان کی رہائی کے لیے تمام کوششیں جاری رکھے گی‘۔
واضح رہے کہ قطر نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی الزامات کو عام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
اسرائیل کیلئے جاسوسی پر قطر میں بھارتی نیوی کے 8 افسران کو سزائے موت
ذلت و رسوائی بھارتی بحریہ کا مقدر بن گئی
بھارت میں 19 برس کا لڑکا بین الاقوامی گینگسٹر بن گیا، انٹرپول وارنٹ جاری
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے پیر کے روز میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے ”ہمارے اہلکاروں کے لئے ریلیف حاصل کرنے“ کے لئے ”ہر ممکن کوشش“ کی جا رہی ہے۔