Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2023 10:55am

لیموں کو سرہانے رکھیں اور ڈپریشن سے نجات پائیں

لیموں کے بہت سے فوائد ہم سنتے آئے ہیں یہ ہماری روزمرہ کی خواراک میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ ڈی ٹاکس میں بھی اہم کام کرتا ہے وزن کو کم کرنا ہو چاہے سلاد میں استعمال کرنا ہو یہی نہیں بلکہ گرمی کی شدت سے بچنے میں بھی لیموں پانی اہم ہوتا ہے۔

لیموں دراصل وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں یہ صحت مند ’فائٹونیوٹرینٹس‘ سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ فائٹو نیوٹرینٹس آپ کے جسم کے اندر نام نہاد فری ریڈیکلز کی تلاش میں جاتے ہیں جوکہ نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

اسی لئے اگر آپ اپنی صبح کا آغاز لیموں کے رس کے ساتھ ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے کرتے ہیں تو اس کی بدولت ہاضمے کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور یہ آپ کی جلد کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔

اگر آپ اپنے لیموں کے پانی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے صبح خالی پیٹ پینا ضروری ہے۔ اس طرح جب آپ کے جسم کو زہریلے مادوں سے صاف کرنے کی بات آتی ہے تو یہ سب سے زیادہ مؤثر ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ وزن میں کمی میں بھی مدد کرتا ہے.

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈپریشن اور اضطراب کی کیفیت میں بھی لیموں آپ کی مدد کرتا ہے۔

لیموں کی خوشبو میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جوکہ آپ کی ذہنی حالت کو متاثر کرسکتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لیموں کی خوشبو آپ کو افسردگی اور اضطراب کے حملوں کی صورت میں آپ کی مدد کرسکتی ہے اور کمرے میں ایک مثبت ماحول پیدا کرتی ہے.

مزید پڑھیں

دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں

لیموں کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ انہیں پھینکنا چھوڑ دیں گے

لیموں کو ان 4 چیزوں پراستعمال کرنے سے گریز کریں

اس کے لئے آپ کو صرف ایک چیز کی ضرورت ہے اوروہ ہیں چند لیموں۔ ایک لیموں کے اوپری حصے کو کاٹ لیں اس کے بعد اس کوچار حصوں میں اس طرح سے کاٹیں کہ وہ حصے مکمل طور پرالگ نہ ہوں۔

کٹے ہوئے لیموں کو اپنے بستر کے ساتھ ایک پیالے میں رکھیں اوراب خوشبو کو اپنا کام کرنے دیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ طریقہ اور بھی مؤثر ہو تواس کے لئے آپ کمرے کے ہر کونے میں کٹے ہوئے لیموں کے ساتھ ایک پیالہ رکھ سکتے ہیں۔

Read Comments