پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1200 روپے اور 1028 روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔