بیک وقت کئی ذمہ داریاں سرانجام دینا خواتین کی خوبی ہے، ایسی ہی باہمت ، محنتی خاتون 25 برس سے ثقافت کے کئی رنگوں میں بکھر رہی ہیں۔
حالات ننے رخ بدلا تو مشکلات کے سامنے کھڑی ہونے والی شعیدہ بی بی نے گھر چلانے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پرلے لیں، ان کا کا حوصلہ قابل دید ہے۔
مانسہرہ کی رہائشی سعیدہ تسلیم شوہرکے انتقال کے بعد گھرکے واحد کفیل بن کرسامنے آئیں اور بچوں کی پرورش ہی نہیں بلکہ تمام ضروریات کیلئے اسلام آباد میں کاروبارکا آغاز کیا۔
گزشتہ 25 برس سے ثقافت کے کئی رنگوں میں بکھرے اسٹال چلا رہی ہیں، لیکن ملکی معاشی صورتحال نے سعیدہ بی بی کو بھی متاثر کیا ہے۔
مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات یا بجلی کے بل دیگر سمیت دیگرمعاملات میں کافی آزمائشیں آئیں لیکن وہ ثابت قدم رہیں۔
بُلند حوصلہ سعیدہ بی بی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ترقی اسی صورت ممکن ہے جب خواتین اور مرد مل کرکام کریں۔