Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2023 11:35am

عمران خان کی بیٹوں سے ہر ہفتے بات کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ہر ہفتے فون پر بات کے لئے درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کی درخواست پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ عدالت نے21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے واٹس ایپ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے ہر ہفتہ کے روز بات کرانے کا حکم دیاجائے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 8 نومبرتک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت دیں۔ جس کے بعد 21 اکتوبر کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود ان کے بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروادی گئی۔

مزید پڑھیں:

عمران خان نے جیل سے مستقبل کی پیشگوئی کردی

میانوالی پولیس کی اڈیالہ جیل آمد، عمران کا وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار

عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو، بچے جذباتی ہوگئے

ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کے بیٹوں کے درمیان وٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سلیمان اور قاسم جیل میں قید اپنے والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں کو تسلی دی۔

Read Comments