ہم روزمرہ کی زندگی میں بہت سے ٹوٹکے آزماتے ہوئے اپنی مشکلات کا حل نکالتے ہیں۔ گھر کے کچن میں بھی کچھ ایسے ہی آسان ٹوٹکے ہ بہت سی ایسی چیزوں کو کارآمد بنانے میں مدد کرتے ہیں جو اکثرایک سے دو دفعہ کے استعمال کے بعد بے کار ہو جاتی ہیں۔
کلنگ ریپ ہمارے باورچی خانے میں چیزوں کی حفاظت کے لیے بہترین ہے۔ پلاسٹک کی یہ تہہ بہت سی غذائیت سے بھرپوراجزاء کوذیادہ عرصے کے لئے محفوظ کر سکتی ہے۔
کلنگ ریپ سے پکے ہوئےکھانے کے اجزاء، پھل، بوتلیں اور کنٹینر زیادہ عرصے تک پائیداررہتے ہیں۔
اکثراس کے غلط استعمال کی وجہ سے کلنگ ریپ سے شیٹ کو علیحدہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ ہمیشہ سے ایک مشکل مرحلہ رہا ہے کہ اس پلاسٹک کی چادر کورول پر سےکیسے اتارا جائے اورکیوں آپ رول کو اچھی طرح سے لپیٹ نہیں سکتے ۔
ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ اس کی ایک سائنسی وضاحت موجود ہے کیونکہ چپکنے والی یہ باریک پلاسٹک کی تہہ چھوٹے مثبت چارجز سے بھری ہوئی ہے۔
یہ اسی طرح ہے جس طرح آپ جامد توانائی سے بھرے ہوتے ہیں ہر چیزآپ سے چپک جاتی ہے ایسا اکثر سردیوں میں دیکھنےمیں آتا ہے کم درجہ حرارت ان برقی چارج شدہ ذرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے چپکنے والی چادر کو سنبھالنا آسان ہوجاتا ہے۔
##مزید پڑھیں
فریزر میں رکھنے سے گوشت جل بھی سکتا ہے
پالک پورا ہفتہ ترو تازہ رکھنے کے 4 آسان طریقے
سیب کوکئی روز تک ترو تازہ رکھنے کی آسان تجاویز
ایک بار جب یہ کمرے کے درجہ حرارت پر واپس آ جاتا ہے تویہ اتنا ہی چپکے گا جتنا کہ پہلے چپکتا تھا۔
اسکے لیے آپ اپنے رول کو آدھے دن تک فریج میں رکھیں اور پھر اسے استعمال کریں۔
آپ دیکھیں گے کہ رول سے لیئر کواتارنا کتنا آسان ہوگیا ہے ، پلاسٹک رول سے زیادہ چپکتا بھی نہیں اوراس لیئرکو رول سے اتارنا بھی کافی آسان ہوجاتا ہے۔