Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2023 09:47am

سانپ بھگانے کیلئے گھر کو آگ لگا دی، نقدی سمیت قیمتی اشیا جل گئیں

Welcome

بھارت میں کوبرا کو گھر سے بھگانے کی کوشش نے اہل خانہ نے گھر کو آگ لگادی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش میں صبح 10 بجے پیش آیا، سانپ کو بھگانے کی کوشش میں اہل خانہ میں سے ایک نے دھواں پیدا کرنے کے لیے گائے کا گوبر جلانا شروع کر دیا تاہم اس کی وجہ سے گھر میں غیر متوقع طور پر آگ لگ گئی۔

آگ کے شعلوں نے تیزی سے پھیل کر پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے فیملی کی نقدی، زیورات اور کئی اشیا جل گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کمار نامی شخص دہلی میں مزدور کے طور پر کام کرتا ہے جو اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ہمراہ گھر میں رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوہر بیوی کے بجائے اُسے ڈسنے والے سانپ کو اسپتال لےگیا

بھارت میں سانپوں کی پوجا کیوں کی جاتیہے؟

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، جب کہ محکمہ ریونیو کو بھی مطلع کیا گیا تھا اور فی الحال نقصان کی حد کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

Read Comments