لاہور کی تاریخی عمارتیں اسے دوسرے شہروں سے ممتاز بنا دیتی ہیں، شہر کے تاریخی 12 دروازوں میں سے ایک دہلی دروازہ مغلیہ طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔
سُرخ اینٹوں پر مشتمل لمبی سی دیوار اور سطح زمین سے 55 فٹ اونچی محرابی طرز کی گزرگاہ دہلی دروازے کے نام سے مشہور ہے۔ سیاح صدیوں بعد آج بھی اندرون لاہور کی سیر کو جائیں، تو مغلیہ دور کے فنِ تعمیر کے شاہکار میں کھو جاتے ہیں۔
محرابی طرز کے راستے کے سامنے لنڈا بازار اور اندر کی جانب قدیمی بازار دروازے کو مصروف ترین بنا دیتا ہے، دروازے کی سمت بھارتی شہر دہلی کی طرف ہونے کے باعث اس کا نام دہلی دروازہ رکھا گیا تھا۔
دروازہ کی محراب میں والڈ سٹی اتھارٹی نے ہینڈی کرافٹ شاپس بنا رکھی ہیں،جو سیاحوں کی دلچسپی اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں۔
مغلیہ دور میں لاہور شہر کے تحفظ اور داخلے کیلئے بنایا گیا، دہلی دروازہ ثقافی ورثہ تو ہے لیکن تزئین و آرائش کیلئے حکام کی توجہ کا منتظر بھی ہے۔