کنوینئرایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل ایم کیوایم لیاقت آباد میں جلسہ کرے گی، جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ خالد مقبول صدیقی نے نگراں حکومت پر بھی سوالات اٹھا دیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کل کا جلسہ کراچی کا نہیں، صرف لیاقت آباد کا جلسہ ہوگا، 35 سالوں میں لوگوں نے ایم کیوایم کو اپنے مینڈیٹ سے نوازا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ہم نے نگراں حکومت کو تسلیم کیا، حکومت پر بھی کوئی نگراں ہیں، ںگراں حکومت اپنی غیر جانبداری کا ثبوت دے‘۔
خالد مقبول نے مزید کہا کہ ایم کیوایم نے اپنے ادوار میں سندھ میں ترقیاتی کام کروائے، کراچی پورے پاکستان کو چلاتا اور پالتاہے، پوچھتا ہوں آج اور 2008 کے کراچی میں کیا فرق ہے۔ اقوام متحدہ سے اس شہر کے نام پر پیسہ لیا جاتا ہے، نکالو اعداد و شمار کونسا شہر کتنا ٹیکس دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
نگراں حکومت آئی تو معیشت خراب تھی، بحالی کی راہ پر ڈال دیا، وزیر خزانہ
پیٹرول آدھی قیمت پر، کم ازکم تنخواہ 50 ہزار دیں گے، علیم خان
کراچی: بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج
انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بڑوں کی امانت ہے، ہم اپنے حصے سے زیادہ قربانی دے چکے ہیں، اب ہم سےمزید قربانی نہ مانگی جائے تو بہتر ہوگا۔