پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر پولیس افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروائی، پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر صرف 2 مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا، صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کی جانب سے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی گئی لہٰذا پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پولیس نے صنم جاوید کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتارکرلیا
صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہتوسیع
صنم جاوید کے شوہر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیاگیا