سندھ ہائی کورٹ میں مختلف سرکاری محکموں کے سیکرٹیز و سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
معلومات تک رسائی کےقانون پرعمل درآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے 60 سیکریٹریز کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست گزار ڈاکٹر مرتضیٰ کا موقف تھا کہ مذکورہ افراد ہائی کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کررہے، چند سیکریٹریز نے بائیو میٹرک کے بغیر اسٹیپ پیپر پر بیان جمع کرائے۔
درخواست گزار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ نے مذکورہ افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سندھ کے گریڈ 1 سے 15 تک سرکاری ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی میںتوسیع
رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ: سپریم کورٹ ملازمین سے متعلق معلومات تک رسائیکی درخواست منظور
سرکاری محکموں کے سیکرٹریز و سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 30 اکتوبر بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔